(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے سات اکتوبر سے اب تک 6،400 فلسطینی خواتین کو مغربی کنارے سے گرفتا کیا ہےجن میں سے اکثریت کو انتظامی حراست کے قانون کے تحت بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے سات اکتوبر سے مقبوضہ فلسطین میں اپنی وحشیانہ بربریت کا مظاہرہ غزہ شہر میں تو جاری رکھا ہوا ہے تاہم مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے ساتھ تاریخی مظالم کا سلسلہ بھی جاری رکھا صیہونی "فوج” مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر دراندازی جاری رکھی ہوئی ہے جس میں لوٹ مار اور رہائشیوں پر تشدد شامل ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے پرزنر کلب نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ تین ماہ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 6 ہزار 400 سے زائد فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں سب سے معمر خاتون کی عمر 82 سال ہے جو طولکرم کی رہائشی ہیں جبکہ بیت لحم سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ شادیہ سب سے کم سن خواتین میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ گرفتار فلسطینی خواتین میں سے اکثریت انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے گرفتارکی گئی ہیں۔