(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے غزہ میں سنگین جنگی جرائم کئے ، فلسطینیوں کی نسل کشی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں،”مجھے یقین ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ روز استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کےلیے دستاویزات جمع کرائی ہیں جس میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم کے ٹھوس شواہد ہیں اور یہ ثبوت صہیونی ریاست کو مجرم ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات فراہم کرتا رہے گا ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں”اور "مجھے یقین ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں سنگین جنگی جرائم پر وہاں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی۔