(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے محصور شہر غزہ میں رہائشی علاقوں پناہ گاہوں اور اسپتالوں سمیت دیگر مقامات کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نی نام نہاد فوج نے آج بھی غزہ پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہو ا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوگئے جبکہ سیکڑوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے جانے والے شہری دفاع اوراور طبی عملے کو صیہونی فورسز نشانہ بنارہی ہیں۔