(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی میڈ یا نے انکشاف کیا ہے کہ زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی اسرائیلی اسپتالوں میں ڈاکٹرز،عملے اور بستروں کی پہلے ہی کمی تھی صورتحال تشویشناک ہورہی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف انگریزی اخبار دی یروشلم پوسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جاری جنگ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں اکثریت ہمیشہ کی معذوری کا شکار ہوچکےہیں جبکہ بہت بڑی تعداد ان کی ہے جو بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں "اسرائیل” میں صحت کی تنظیموں کی طرف سے بھیجی گئی اپیلوں کا احاطہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج میں زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو درپیش مشکلات ہر گزرتے وقت کے ساتھ گھمبیر ہورہی ہیں اگر اس کو نہیں روکا گیا تو جنگ کے خاتمے کے بعد اسے طویل عرصے تک چیلنجز سے نمٹنا پڑے گا۔
اسرائیلی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ جنگ کے صرف ایک ماہ بعد وزارت صحت نے کنیسٹ کو مطلع کیا کہ "اسرائیل” کے اسپتال اور عملہ اتنی بڑی تعدد کے زخمیوں سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے، فوجی اور سویلین دونوں، جو جنگ میں زخمی ہوئے ہیں، ساتھ ساتھ طبی نظام سے گزرنے والے مریضوں کی معمول کی تعداد سے غیر معمولی زیادہ ہے ۔