• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی فوج پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ: 24 گھنٹوں میں 11 صیہونی جہنم واصل متعدد زخمی

7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیل کو کل سب سےبڑے حملے کا سامنا تھا جس میں 2 اعلیٰ افسران سمیت 11 فوجی مارے گئے، درجنوں زخمی ہوئے

منگل 09-01-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ: 24 گھنٹوں میں 11 صیہونی جہنم واصل متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ  کل کا دن اسرائیلی فوج پر   جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے تکلیف دہ دن ہے جس میں دو اعلیٰ افسران سمیت 11 فوجی ہلاک ہوئے  اور  اسلحہ  سمیت عسکری سامان  القسام کے ضبط کرلیا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست  اسرائیل کے معروف اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے  اپنی رپورٹ میں گذشتہ دن کو غزہ میں اسرائیلی  فوج کیلئے اب تک کا سب سے  نقصان دہ  دن قراردیا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیل کو کل سب سےبڑے حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں  دو اعلیٰ افسران سمیت گیارہ اسرائیلی فوجی مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے آج منگل کی صبح اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جاری لڑائی میں کل رات 4 مزید افسران اور فوجی مارے گئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں  ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دو حملوں میں سے ایک فوجی ٹرک میں گولہ بارود کے پھٹنے کا باعث بنا، جس میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، دوسرا حملہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک عمارت پر کیا گیا جس میں چھپے ہوئے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل کے ان نقصانات کے انکشاف سے قبل القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ خان یونس شہر کے اسٹیشن ایریا کے قریب ایک گھر کے اندر موجود خصوصی صہیونی فورس کو اینٹی پرسنل میزائل سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس سے فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ القسام نے صہیونی فوج پر ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس "رادیہ” کے دھماکے اور خان یونس شہر میں اسٹیشن ایریا کے قریب ایک اسکول کے اندر مشین گنوں کے ساتھ اس کے باقی ارکان کے ساتھ جھڑپ کارروائی کی۔

Tags: اسرائیلیالقسامحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.