(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز پناہ گاہیں قراردیئے جانے والے مقامات کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنارہی ہیں، اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر بمباری میں 35 سے زائد شہید ہوئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج 91 ویں روز بھی جاری ہے جس میں اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں کو بلا امتیاز اپنی بربریت کانشانہ بنارہی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں 50 سےزائد مقامات کو بمباری کا نشانہ بنایا جس میں 53 بچوں اور 42 خواتین سمیت 150 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
غاصب فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر بمباری کی جہاں سیکڑوں شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے ، حملےمیں خواتین اور بچوں سمیت 35 فلسطینی شہید ہوئے ۔