• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ کی صیہونی وزیر کے بیان کی مذمت: غزہ فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا،میتھیوملر

اسرائیلی وزرا کے بیانات اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، امریکا ہمیشہ سے اس بات پر واضح رہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور ان کی ہی رہے گی۔

بدھ 03-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکہ کی صیہونی وزیر کے بیان کی مذمت: غزہ فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا،میتھیوملر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکہ نے غزہ سے باہر فلسطینیوں کی آباد کاری سے متعلق اسرائیلی وزراء کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، امریکا ہمیشہ سے اس بات پر واضح رہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور ان کی ہی رہے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر  نے صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر  اور وزیرخزانہ بیزلل سموٹریچ کی جانب سے غزہ سے باہر فلسطینیوں کی آباد کاری سے متعلق بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں،  امریکا ہمیشہ سے اس بات پر واضح رہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور ان کی ہی رہے گی۔

واضح رہے کہ  وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ سموٹریچ  نے فلسطینی شہریوں کی غزہ سے نقل مکانی کو طویل عرصے سے جاری تنازع کے حل اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری شرط کے طور پر پیش کرتے ہوئے  غزہ کی پٹی میں بستیوں کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کی "رضاکارانہ ہجرت” کو فروغ دینے کے بیانات جاری کئے تھے دوسری جانب

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، پیر کے روز وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے دو سرکردہ انتہائی دائیں بازو کے رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں بستیوں کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کی "رضاکارانہ ہجرت” کو فروغ دینے کی حمایت کی، جب کہ  اسرائیل کے قائد حزب اختلاف  لیبرمین جو مسلمانوں کے کیلئے سخت گیر خیالات کے حوالے  جانے جاتے ہیں انھوں نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان پر دوبارہ قبضہ کرنا چاہئے۔

Tags: اتیمار بن گویراسرائیلیامریکہسموٹریچصیہونیغزہفلسطینیلیبرمینمتھیوملر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.