(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے نے بیروت میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا جہاں صالح العاروری اور سینئر کمانڈر سمیت چار افراد شہید اور دیگر کئی زخمی ہوئے۔
لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ’المنار ٹیلی وژن‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ الجنوبیہ میں اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے نے حماس کے دفتر پر حملہ کیا جس میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح العاروری اور ان کے دو فوجی کمانڈر شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ صالح العاروری حماس کے بانیوں میں سے ایک تھے جن کو اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کو حماس اسرائیل جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی انہیں ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی۔