(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تازہ صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 42 بچے اور 63 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی اور درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں اندرونی سطح پر اور عالمی سطح پر غزہ میں جنگ بندی کے شدید دباؤ کے باوجود اسرائیل جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی فورسز نے مغازی کیمپ، نصیرات کیمپ، جبالیہ، خان یونس، شیخ رضوان اور رفغ کے مختلف علاقوں میں بمباری کرکے 42 بچوں 63 خواتین سمیت 180 سے زائد فلسطینیوں کو شہید سیکڑوں کو زخمی کیا اور درجنوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔