(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتہائی سخت گیر اور مسلمان مخالف اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کو روٹی نہیں مل رہی اور ہم فلسطینی قیدیوں کو جیلوں میں کھانا کھلارہے ہیں یہ بند ہونا چاہئے۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے انتہائی سخت گیر اور مسلم مخالف جذبات رکھنے والے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے ایک بارپھر فلسطینیوں کے حوالے سے انتہائی متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کو روکنے اور اس ہدایات پرعمل نہ کرنے واے جیل ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
"ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلی شہریوں کو دن میں روٹی کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ملتا، اس لیے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو بھی روٹی نہیں ملنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ جو ان ہدایات پرعمل نہ کرے وہ ’’اپنے عہدے پر رہنے کے لائق نہیں ہے‘‘
واضح رہے کہ آٹھ ماہ قبل اتمار بین گویر نے جیل سروس کی خاتون سربراہ کو یہ کہتے ہوئے برطرف کر دیا تھا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ نرم رویہ رکھتی ہیں۔