(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی حکام نے شہید ہونےوالے قیدی کے نام اور تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق فلسطین کے سرکاری خبررساں ادارے وفا نیوز کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز اسرائیلی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہد کردیا گیا ، رپورٹ میں اسرائیلی جیل سروس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ فلسطینی عبدالرحمن باسم البش مجیدو جیل میں حراست کے دوران انتقال کرگیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی تنظیم الفتح سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو جون 2022 میں حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد اس کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔
” فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ کمیشن برائے کے زیرِ حراست فلسطینی نے قیدی کی موت کی تصدیق کی لیکن مزید معلومات کی توثیق کرنے سے قاصر تھی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیلی جیل میں فلسطینی کی شہادت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ طائر ابو اصاب نومبر میں اسرائیلی جیل حکام کے وحشیانہ تشدد کے باعث انتقال کر گیا تھا۔