• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگی مجرم اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں پہلا مقدمہ دائر

ہفتہ 30-12-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
جنگی مجرم اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں پہلا مقدمہ دائر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنوبی افریقہ وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کرلیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر  جاری بیان میں  عالمی عدالت انصاف نے میں بتایا ہے کہ جنوبی افریقا نے غیر قانوی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانےکی درخواست کی ہے۔

PRESS RELEASE: #SouthAfrica institutes proceedings against #Israel and asks the #ICJ to indicate provisional measures https://t.co/WedDXvtBD4 pic.twitter.com/VCCDyORrLy

— CIJ_ICJ (@CIJ_ICJ) December 29, 2023

جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، اسرائیل کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سےغزہ میں موجود فلسطینیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دے کر مقدمہ چلایا جائے اور اسے مزید کارروائیوں سے روکا جائے۔

جنوبی افریقا کا کہنا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں  انسانیت کے خلاف جرائم کی مسلسل اطلاعات ہیں، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور امکان ہے کہ اسرائیلی جرائم میں مزید اضافہ ہوگا۔

Tags: اسرائیلیجنوبی افریقہشہیدصیہونیعالمی عدالت انصافغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.