(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی قرار داد تو منظور کرلی گئی ہے تاہم اس میں محصور شہر پر صیہونی جارحیت کو فوری بند کرانے کی بات نہیں کرائی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کردہ غزہ پٹی میں فلاحی امدادکی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی ، سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس اور امریکا نے ووٹ نہیں ڈالا ۔قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی۔ مغرمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں غزہ میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائیدارحالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق غزہ میں ضرورت کے مطابق فلاحی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جانے والی تمام فلاحی امداد کا معائنہ جاری رکھیں گے،مغربی میڈیا کے مطابق امریکا نے قرارداد کو مضبوط پیش رفت قرار دےدیا جبکہ سلامتی کونسل قرارداد کے ردِعمل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امدادی شپمنٹس کی راہ میں حائل اصل مسئلہ اسرائیلی حملے ہیں،غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔