(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے غزہ میں سنگین جنگی جرائم کی انتہا کردی ہے، شہر میں 6ہزار سے زائد لوگ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ تاریخ کے سنگین موڑ پر ہےاسرائیل نے غزہ میں سنگین جنگی جرائم کی انتہا کردی ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بلا امتیاز وحشیانہ بمباری نےجہاں شہر کا 85 فیصد سے زیادہ حصہ تباہ کردیا ہے وہیں اسکولوں ، کالجوں اور اسپتالوں سمیت اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کردہ پناہ گاہوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا ہے ۔
اسرائیلی جارحیت سے غزہ کا طبی نظام بھی منہدم ہو چکا ہے اور اس کے 36 میں سے محض 9 اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں اور وہ سب جنوبی غزہ میں واقع ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کو درکار خوراک کا محض 10 فیصد حصہ شہریوں تک پہنچا ہے۔