(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں 6,700 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہے جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، جس میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پرجاری درندگی کو آج 76 واں روز ہے جس کے باعث غزہ میں انسانی صورتحال مزید تباہ کن ہوتی جا رہی ہے اور قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ کی وجہ سے انتہائی خراب اور پاتال کی طرف بڑھ رہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں اب تک 8,000 بچے 6,200 خواتین، طبی عملے کے310 کارکن سول ڈیفنس کے 35 ارکان اور 97 صحافیوں سمیت 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 6,700 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہے جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، جس میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں 23 لاکھ کی آبادی میں سے ۔18 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔