(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "طوفان ال اقصیٰ آپریشن ” کے آغاز سے اب تک وزارت جنگ کی بحای کے شعبے میں 2,800 سے زیادہ فوجیوں کو لایا گیا ہے جس میں سے 18 فیصد دماغی صحت کی مشکلات اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہیں۔”
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان شائع کیا ہے جس میں ترجمان نے آج غزہ میں فلسطینی جانبازوں کے ہاتھوں ، ہارل بریگیڈ (10) کی 363 ویں بٹالین کے ریزرو کیپٹن لیور سیوان کی ہلاکت اور گیواتی بریگیڈ کے روٹیم بٹالین کے ایک سپاہی سارجنٹ کارل کوہن کے شدید زخمی ہونے کا اعلان کیاہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگاری نےبتایا کہ گذشتہ روز جنوبی غزہ کے علاقے شیخ رضوان کے قریب حماس کے کارکنان نے حملہ کیا جس میں کیپٹن لیور سیوان ہلاک ہوا اور سارجنٹ کارل کوہن شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی معروف اخبار "Haaretzنے وزارت دفاع کے ذرائع سے خبر شائع کی ہے کہ "طوفان ال اقصیٰ آپریشن ” کے آغاز سے اب تک وزارت جنگ کی بحای کے شعبے میں 2,800 سے زیادہ فوجیوں کو لایا گیا ہے جس میں سے 18 فیصد دماغی صحت کی مشکلات اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہیں۔”