• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری: 24 گھنٹوں میں 200 فلسطینی شہید

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے جبالیہ ، خان یونس ، الشجائیہ اور شیخ رضوان سمیت کئی علاقوں میں بلا امتیاز بمباری کی

بدھ 20-12-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی فوج کی پناہ گاہ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید  
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے العودہ اسپتال کے بعد الاہلی اسپتال پر بھی دھاوا بول دیا، 15 سال سےت زیادہ بچوں سمیت تمام کو  برہنہ کرکے حراست میں لےلیا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے آج74 ویں روز بھی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز رفح کے علاقے میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں 9 بچوں  اور 6 خواتین سمیت 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے جبالیہ ، خان یونس ، الشجائیہ اور شیخ رضوان کے کئی علاقوں میں بلا امتیاز بمباری کی جس میں مجموعی طورپر 200 افراد کے شہید ہونے اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ   اسرائیلی فوج کی جانب سے  غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہیں،  صیہونی فوج نے العودہ اسپتال کے بعد الاہلی اسپتال پر بھی دھاوا بول دیا، اسپتال ڈائریکٹر فاضل نعیم کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے بعد اسپتال میں کام رُک گیا، طبی امداد نہ ملنے سے 4  زخمی انتقال کرگئے۔ اسرائیلی فوج نے دو سرجن، طبی عملے، مریضوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کرلیا، اس پہلے اسرائیلی فوج نے العودہ اسپتال کا محاصرہ کرکے 240 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Tags: اسرائیلیجبالیہشہداشہیدشیخ رضوانصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.