• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل جنگ بندی کیلئے تیار ہے، مصری حکام کا دعویٰ

صیہونی وزیراعظم غزہ میں بھاری جانی اور مالی نقصان کے باعث حواس کھوچکے ہیں، وہ ایک جانب جنگ بندی کا تاثر دیتے ہیں تو دوسری جانب اس سے انکار کردیتے ہیں

پیر 18-12-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل جنگ بندی کیلئے تیار ہے، مصری حکام کا دعویٰ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے جنگ بندی کا وقت اور دورانیہ طے کرنے کے ساتھ رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی فہرست دیکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری وحشیانہ بمباری تاحال جاری ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تحریک  کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے باعث ہتھیار ڈالنے پر ناکامی کے بعد اب ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بھاری جانی اور مالی نقصان کےباعث جنگ بندی کیلئے تیار ہے تاہم اس میں بعض مطالبات  موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی، یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت مثبت رہی۔

ذرئع نے مصری حکام کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے تیار ہیں تاہم دونوں فریقین کا معاہدے کی تفصیلات پر اختلاف باقی ہے۔

حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی فہرست یکطرفہ طور پر تیار کرنے اور  اسرائیلی فوج سے پہلے کی متعین کردہ حدوں میں پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہےجبکہ اسرائیل نے جنگ بندی کا وقت اور دورانیہ طے کرنے کے ساتھ رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی فہرست دیکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح ر ہے کہ صیہونی ریاست کے وزیراعظم غزہ میں جاری جنگ کے باعث حواس کھوچکے ہیں ، وہ ایک جانب جنگ بندی کا تاثر دیتے ہیں تو دوسری جانب اس سے انکار کردیتے ہیں ۔، گزشتہ رات  بھی انھوں نے حماس کے ساتھ مذاکرات ہونے کا واضح اشارہ دیا اور آج غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف حماس نے بھی غزہ میں اسرائیل کے حملے ہمیشہ کیلئے رُکنے تک کسی قسم کے مذاکرات اور یرغمالیوں کی رہائی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.