• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: القسام کے ہاتھوں صیہونی فوج کے دو کرنل سمیت  15 فوجی جہنم واصل

شجاعیہ میں گھات لگا کر حملے کے دوران ایک اہلکار لاپتہ ہے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے القسام کے کارکنان نے اغوا کر لیا ہے۔

بدھ 13-12-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: القسام کے ہاتھوں صیہونی فوج کے دو کرنل سمیت  15 فوجی جہنم واصل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈ کے جانبازوں نے اسرائیلی فوج کی  ایک بریگیڈ کو گھات لگاکر حملہ کیا، جانبازاسرائیلی فوج کو  دھوکے سے اپنی گھات میں لانےمیں کامیاب ہوئے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے عبرانی اخبار Yedioth Ahronoth وت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں  اسرائیلی فوج کی جانب سے  گذشتہ روز غزہ کے علاقے شجاعیہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں فوج کی  "یفتاح” بریگیڈ کے کمانڈر کرنل اسحاق بن بشیت کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا  ، حملےمیں دو کرنل سمیت 15 فوجی اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

اخبار کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے اعتراف کیا کہ  گذشتہ روز  شجاعیہ کے علاقےمیں "یفتاح” بریگیڈ اور گولانی بریگیڈ کی 13ویں بٹالین  القسام بریگیڈ کے جانبازوں کی جانب سے لگائی گئی گھات بٹالین  کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ٹومر گرین برگ سمیت 15 فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں  کرنل اسحاق بشیت بھی شامل تھے جو آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

"یفتاح” بریگیڈ کے کمانڈر کرنل اسحاق بن بشیت جو شجاعیہ حملے میں ہلاک ہوگئے

اخبار کا کہنا ہے کہ شجاعیہ میں گھات لگا کر حملے کے دوران ایک اہلکار لاپتہ ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے القسام کے کارکنان  نے اغوا کر لیا ہے۔

عبرانی نیوز چینل "کان” نے اسرائیلی فوج کی جانب سے واقع کی تفصیلات  بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج  کا کہنا ہے کہ حملہ بہت خطرناک تھا، فوج غزہ کے علاقے شجاعیہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ایک گروپ کی طرف سے تیار کیے گئے گھات میں پھنس  گئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے سرنگوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا اور اس میں زخمی ہونے والوں کو  نکالنے کے لیے پہنچی تو حماس کے اہلکاروں نے اسرائیلی فوج پر چاروں جانب سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں 35 سالہ لیفٹیننٹ کرنل ٹومر گرین برگ، مالموگ سے، 13ویں بٹالین، گولانی بریگیڈ کے 23 سالہ کمانڈر  میجر رائے ملداسی، ، افولا سے، 13ویں بٹالین، گولانی بریگیڈ میں 23 سالہ کمپنی کمانڈرموشے ابراہم بار-آن، ، راعنا سے، 51 ویں بٹالین، گولانی بریگیڈ میں 19سالہ کمپنی کمانڈر احیا ڈسکل، 51 ویں بٹالین، گولانی بریگیڈ کی 22سالہ لیل ہیو،، شوہم سے، 51 ویں بٹالین، گولانی بریگیڈ میں26سالہ پلاٹون لیڈرمیجر بین شیلی، ، میک ڈیرون، سپیشل ٹیکٹیکل ریسکیو یونٹ (669) میں 20 سالہ جنگجوؤں کے پلاٹون لیڈر روم ہیچٹ،، گیواتائم سے، سپیشل ٹیکٹیکل ریسکیو یونٹ (669) میں 19سالہ لڑاکااوریا یعقوب، اشکیلون سے، 614 ویں بٹالین، کالج آف کامبیٹ انجینئرنگ کے 26 سالہ فرائگ  موشے شامل ہیں ۔

Tags: اسرائیلیالقسامحماسشجاعیہصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.