(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزیر اعظم نیتن یاہو کی سچائی اور تضحیک سے علیحدگی کی سطح کو سمجھنا ناممکن ہے، جو ایسے وقت میں بدنیتی پر مبنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں قائد حزب اختلاف یائر لاپیڈ نےغزہ میں اسرائیلی فوج کے بھاری جانی اور مالی نقصان اور اس جنگ پر وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیز پرسخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہم روزانہ جنازے سے جنازے اور ماتم سے ماتم کی طرف بڑھ رہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن ایک شخص اپنا سیاسی کیریئر بچانےکیلئے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی سچائی اور تضحیک سے علیحدگی کی سطح کو سمجھنا ناممکن ہے، جو ایسے وقت میں بدنیتی پر مبنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں۔