(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )شہید صحافی کا جڑواں بھائی دو روز قبل ہی صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوا تھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے م حصور شہر غزہ پر دہشتگردی کو دو ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے اس دوران اسرائیلی فوج دانستہ فلسطینیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
غاصب صیہونی فوج کے اسنائپر نے گذشتہ روز غزہ میں فلسطینی صحافی محمد ابو سمرہ کو سرمیں گولی مار کر اس وقت شہید کردیا جب وہ صحافتی ذمہ داریوں میں مصروف تھا، جس کے بعد سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آج سے دو روز قبل صحافی محمد ابو سمرہ کا جڑواں بھائی بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں شہید ہوگیا تھا۔