(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) محصور شہر غزہ کے نہتے شہریوں کے خلاف صیہونی ریاست کی دہشتگردی تیسری ماہ میں داخل ہوگئی ہے لیکن عالمی برادری اس قتل عام کو رکوانے میں مکمل ناکام۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت 63 ویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث اب تک 7ہزار سے زائد بچے اور 5ہزار سے زائد خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 17 ہزار سے تجازور کرگئی ہے
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 310 فلسطینی شہری اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا غزہ کے آثار قدیمہ پر حملہ، 650 سال پرانی العمری مسجد شہید بیان کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد50ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہاب تک کم سے کم 8 ہزار افراد تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ہیوی مشینری نا ہونے کے باعث آپریشن نہیں کیا جاسکتا ہے۔
بیان کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے اسپتالوں کو دانستہ نشانہ بنانے کی وجہ سے اسپتال تباہ ہوچکے ہیں جنوبی غزہ میں مریضوں کے لیے علاج کے لیے جگہ ختم ہوچکی ہے اور اس وقت اسپتالوں میں بستر دستیاب نہیں۔