• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 19 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاہو امریکہ اور اسرائیل میں دوریوں کی وجہ اور اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ایلون پنکاس

نیتن یاہو کابینہ کے اجلاس سے قبل اپنے ہی فوج کےسربراہ کی تلاشی کا حکم دیا جس سے ان کی سیاسی بدحواسی اور خودپسندی کا اظہار ہوتا ہے

جمعرات 07-12-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نیتن یاہو امریکہ اور اسرائیل میں دوریوں کی وجہ اور اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ایلون پنکاس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سابق قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ اسرائیل سمیت تمام دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح بنجمن نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی کو کس طرح "اسرائیل” کی بقا  سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور کس طرح وہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ عوامی بحران پیدا کر رہے ہیں۔

 نیویارک میں اسرائیل کے سابق قونصل جنرل ایلون پنکاس  نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار "Haaretz”میں شائع کردہ  اپنے ایک مضمون میں کہا غزہ کی صورتحال پر نیتن یاہو امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دوریوں اور اختلافات کی وجہ بن رہےہیں، انھوں نے کہا کہ امریکہ کا ماننا ہے کہ حماس  کو فوجی طاقت سے ختم کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اگر غزہ پر اسرائیل اپنا کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کو سیاسی  طریقے سے ختم کرنا چاہئے تاہم اسرائیلی وزیر اعظم اپنے سیاسی کریئر کو بچانے کیلئے اسرائیل کی بقا کو داؤ پر لگا رہےہیں اور اس طرح امریکی صدر کا صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے ۔

سابق قونصل  جنرل کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ماننا ہے کہ فوجی طاقت کے استعمال  ​​کے پیچھے جو کچھ ہے وہ یقینی طور پر ایک تزویراتی تبدیلی کا باعث بنے گا، اور اس لیے وہ "اسرائیل” کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہخطے میں ایک خطرناک صورتحال کا باعث بنے گا، جنوبی غزہ میں مزید دو ماہ کی لڑائی  بھی مساوات کو تبدیل نہیں کرسکے گی،۔

سابق قونصل جنرل” پنکاس نے مزید کہاکہ ، "نیتن یاہو پر واشنگٹن کے اعتماد کی سطح صفر ہے، کیونکہ وہ ایک سنگین ساکھ کے خسارے کا شکار ہیں جو اپنا سیاسی کیریئر بچانے کیلئے اسرائیل کی سلامتی کو داؤ پر لگارہے ہیں امریکہ اب انھیں ایک ایسے اتحادی کے طور پر نہیں دیکھ رہا ہے کہ بھروسہ کیا جا سکے۔

انھوں نے  مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے اقدامات سے دنیا بھر کی حمایت کھورہے ہیں صرف دنیا ہی کی حمایت نہیں بلکہ وہ ملک کے اندر عوامی حمایت بھی کھو چکے ہیں ، انھوں نے زور دیتے ہوئے یہ بھی  لکھا کہ ایک جانب اسرائیل حماس  کے ساتھ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ میں ہے اور دوسری جگہ اسرائیلی وزیراعظم  نے کابینہ کے اجلاس سے قبل اپنے ہی فوج کےسربراہ کی تلاشی  لینے کا حکم دیا جس سے ان کی سیاسی  بدحواسی اور خودپسندی کا اظہار ہوتا ہے، انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو اسرائیل کی بقا کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

Tags: امریکہایلون پنکاسجنگجو بائیڈنحماسغزہفلسطیننیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.