(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈ نے اسرائیل پر تاریخی حملہ کرکے صیہونی آبادکاروں کی اس خوش فہمی کو خاک میں ملا دیا کہ اسرائیل ان کے لئے محفوظ ترین صیہونی ملک ہے۔جنگ کے آغاز کے بعد سے صیہونیوں کی تعداد میں 70 فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے عبرانی زبان کے اخبار زمان یسرائیل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیل پر تاریخی حملے کے بعد سے اب تک کی حاصل اطلاعات کے مطابق 470,000 سے زائد غیر قانوی آبادکار صیہونی ریاست اسرائیل کو چھوڑ کر جا چکے ہیں اور اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہے کہ وہ واپس آئیں گے یا نہیں، اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے صیہونیوں کی تعداد میں 70 فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
7 اکتوبر سے پہلے حالیہ برسوں میں صہیونی ریاست اسرائیلیوں کے لیے بیرون ملک زندگی کا تجربہ کرنے کے لیے منتقل ہونے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ یہ رجحان بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے مفروضے کے ساتھ بدل گیا جو حریدی جماعتوں، مذہبی تحریکوں، اور مذہبی جماعتوں پر انحصار کرتا ہے۔
یہ خدشات "اسرائیلی سینٹرل بیورو آف سٹیٹسٹکس” کے اعداد و شمار کے بعد واضح ہو گئے۔ جنگ سے پہلے اسرائیل کے سرکاری ریڈیو "کان” کے ذریعے کرائے گئے رائے عامہ کے سروے کے نتائج کے مطابق 25 فیصد سے زیادہ بالغ یہودی (18 سال سے زائد عمر کے) اسرائیل سے نقل مکانی کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، جبکہ 6 فیصد نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔