(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی دباؤ کے تحت صیہونی ریاست نے غزہ میں ایندھن کی فراہمی کی اجازت تو دی ہے تاہم اس کی مقدار نا ہونے کےبرابر ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جنگی کابینہ نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر ظلم و استبداد کو جاری رکھتے ہوئے شہر میں ایندھن کی معمولی سپلائی کی اجازت دے دی۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی سکیورٹی کیبنٹ نے غزہ میں انسانی بحران پر قابو پانے اور جنوبی غزہ میں بیماریاں پھوٹنے سے بچانے کے لیے ایندھن کی سپلائی کی اجازت دی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ تیل کی مقدار کا تعین کابینہ کرے گی اور اسے مقامی انسانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا۔