(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قطر نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کومذاکرات کی میزپرواپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی، مکمل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی۔
۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گلف کوآپریشن کونسل کے 44 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے اپنے خطاب میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری اور عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزیوں پر پر سخت الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے نے۔
امیر قطر نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کومذاکرات کی میزپرواپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی، مکمل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی، مقبوضہ فلسطین پر قابض حکام نے تمام انسانی اقدار کی خلاف ورزیاں کی ہیں، عالمی برادری کی اسرائیلی کارروائیوں کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کی اجازت دینا شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے، ہم غزہ میں شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔