(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز نے غزہ شہر کا 70 فیصد سے زائد علاقہ تباہ کردیا ، دو ماہ کے دوران اسرائیل نے غزہ میں 80 ہزار سے زائد بم گرائے ہیں جو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بموں سے کہیں زیادہ ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر سات اکتوبر سے لیکر آج تک جاری رہنے والی وحشیانہ بمباری میں سات ہزار سے زائد بچوں اور پانچ ہزار سے زائد خواتین سمیت سالہ ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے جبکہ 50 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی میں جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔