(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والوں میں 15 خواتین اور 15 نابالغ فلسطینی بچے شامل تھے جن کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ روز منگل کو عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلےمیں 30 فلسطینی قیدیوں کورہا کردیا ہے۔حماس نے قیدیوں کی ایک کھیپ کو رات گئے ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
حماس کے قریبی ذرائع نے 30 فلسطینیوں کے بدلے فلسطینی تحریک کے زیر حراست دس اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرستوں کے تبادلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ذرائع نےکو بتایا کہ "کل منگل کو 10 اسرائیلی قیدیوں اور 30 فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا بغیر کسی رکاوٹ کے جنگ بندی کے پانچویں دن تبادلہ کیا گیا۔ اس تبادلے میں حراست میں لیے گئے متعدد غیر ملکی کارکنان بھی شامل تھے‘‘۔
دوسری طرف فلسطینی محکمہ امور اسیران اور فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پانچویں بیچ کے نام شائع کیے، جنہیں کل منگل کی رات کو رہا کیا گیا۔ فہرست میں 15 خواتین قیدی اور 15 نابالغ بچے شامل ہیں۔
گذشتہ روز حماس نے 11 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جو غزہ میں سات ہفتے سے زائد اسیری کے بعد پیر کی شام کو چار روزہ جنگ بندی کے تحت چوتھے تبادلے میں اسرائیل پہنچے تھے جبکہ 33 فلسطینی قیدی جنہیں اسرائیل نے منگل کی صبح رہا کیا تھا مشرقی یروشلم اور رام اللہ شہروں میں ان کے گھروں میں لے جایا گیا۔