(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حیفا یونیورسٹی میں کرمنولوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور سینئر محقق گائے بیکر نے سماجی رابطوں کی اپیلی کیشن "ٹیلی گرام” پر اپنے پیغام میں فلسطینی سماجی کارکن اور حریت پسندی کی علامت سمجھی جانے والی فلسطینی عہد تمیمی کی رہائی پر اپنے اسرائیلی حکومت اور فوج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عہد تمیمی ان 50 فلسطینی قیدیوں کے معاہدے کا حصہ ہیں جنہیں قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے پانچویں بیچ کے حصے کے طور پر آج منگل کو رہا کیا جانا ہے۔
بیکر نے نے اسرائیلی حکومت اور اسرائیلی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: "ہمیں (اسرائیلیوں ) نیچا دکھانے کے لیے اور یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ فلسطینی آزادی کے معاہدے کی باگ ڈور کس کے(حماس )کے پاس ہے، احد تمیمی کو حفاظتی قیدیوں میں شامل کیا گیا ہے،” انھوں نے کہا کہ "اسرائیلی حکومت نے حماس کی شرائط پر سرتسلیم خم کر کے اس فہرست کی منظوری دی۔
” انہوں نے غاصب حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے مزید کہا: "اسرائیل کی حکومت، آپ کا شکریہ، ہمیں مذاق بنانے کے لیے،” اس فیصلے کی ا بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، جو ہم سب ادا کریں گے،”
واضح رہے کہ آج اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے میں جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ان کے ناموں کی فہرست میں درج ذیل شامل ہیںایزدیار محمد ہورانی، احمد ابراہیم مسروا، آیت سعید اتملہ، آیا احمد خطیب، علاء شکری شہیدہ، عصیل حسین سویط، عصیل عبد الوہاب ابراہیم، دانا یوسف خوری، حدیل باسم محمد، حیا نشاط حاج یحییٰ الصفین، قدورہ، لنا نادر ابو صلاح، مایا زیاد یونس، نادین منیف شبلی، سبرین علی عطونیہ، سجا اودے عطرش، ریتا سلیم مراد، رانا محمد سویلت، شاہد حماد سویط، اور شتیلا سلیمان ایادہ۔ مقبوضہ بیت المقدس کی فہرست میں: آیا جلال تمیمی، ہالہ عمر غنم، ہنادی محمد جبر مکاوی، خدیجہ احمد ابو غالیہ، مرہ معمر حسین ابو لابن، مروت منیر ہاشمہ، مروت محمود عبدالرحمن العزہ، نوال محمد فاتحہ، فیروز حسن سلامہ، شائمہ احمد ہندی، اور سوریا محمود ابو الحوا مقبوضہ مغربی کنارے کی فہرست، بشمول: عمیمہ عبداللہ بشارت، امانی جمال عثمان، اسیل سمیح خدر، اسماء حسن ابو تکفہ، دانیہ صقر حناتشہ، خولود ندال شتیوی، حنین اکرم المسعید، لامہ الفخوری، لامیس مہر ابو عرقوب، منال سعید، محمود سعید، مہر سعید اسماعیل برغوتی، عدن ابراہیم الطوری، احد باسم التمیمی، فاطمہ شہر بلوم، روبا فہمی عاصی، رقیہ عبدالرحمٰن عمرو اور ا شتھا محمد برغوثی شامل ہیں۔