• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: بیماریوں سے صیہونی بمباری سے زیادہ اموات کا خدشہ: عالمی ادارہ صحت

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں 6 ہزار سے زائد بچوں 4 ہزار سے زائد خواتین سمیت 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔

منگل 28-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: بیماریوں سے صیہونی بمباری سے زیادہ اموات کا خدشہ: عالمی ادارہ صحت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اگر ہم طبی نظام کو دوبارہ بحال کرنےمیں ناکام ہوتے ہیں تو اسرائیلی بمباری کے مقابلے میں مختلف امراض پھیلنے سے زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ترجمان نے جنیوا میں ایک پریس بریفننگ کے دوران انتباہی پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں صورتحال ابھی تک سنگین ہے ، اسرائیلی جارحیت کے باعث اسپتال تباہ ہوچکے ہیں صحت کا نظام مفلوج ہے جبکہ خوراک اور صاف پانی کی  اطمینان بخش فراہمی نا ہونے کے باعث امراض پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے ، ادارے نے آگاہ کیا کہ اگر غزہ میں حالات بہتر نہیں ہوئے تو امراض پھیلنے سے اسرائیلی بمباری سے جتنی اموات ہوئی ہیں اس سے زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے 50 دنوں تک وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے باعث پٹی میں 6 ہزار سے زائد بچوں 4 ہزار سے زائد خواتین سمیت  15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے  جبکہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں جن میں ہیضہ سرفہرست ہے اگر ہم طبی نظام کو دوبارہ بحال کرنےمیں ناکام ہوتے ہیں تو اسرائیلی بمباری کے مقابلے میں مختلف امراض پھیلنے سے زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔

شمالی غزہ کے بے گھر رہائشیوں کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان افراد کو ادویات، ویکسینز، صاف پانی اور خوراک جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔ انھوں  نے شمالی غزہ کے الشفا اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو سانحہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے طبی عملے کی گرفتاریوں پر خدشات کا اظہار کیا۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیعالمی ادارہغزہغۃفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.