(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آج، ہفتہ، اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے دن مزید فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔
قطر کچھ دیرمیں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی تعداد کا اعلان کرنے والا ہے جنہیں آض دن میں رہا کیا جائے گا۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہیں یرغمالیوں کی فہرست موصول ہوئی ہے جو ہفتے کے روز غزہ چھوڑ سکیں گے، لیکن انہوں نے ان کی تعداد یا ان کی رہائی کا متوقع وقت نہیں بتایا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسرائیل کی دامون اور میگیڈو جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل آج دوپہرمیں کسی وقت شروع ہوجائے گا جس کےلئے "الدمون” جیل کھول دی گئی جبکہ میگیڈو جیل میں اسرائیلیوں کو اس طریقہ کار سے آگاہ کیا جس کے تحت فلسطینی قیدیوں کی دوسری کھیپ کو رہا کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ طریقہ کار کی تکمیل کے بعد، انہیں مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1:30 بجےعوفرجیل منتقل کر دیا جائے گا۔ ریڈ کراس کی طرف سے شناخت کیے جانے کے بعد، وہ اس وقت تک انتظار کریں گے جب تک کہ اسرائیل اپنے قیدیوں کے حوالے نہ کرے اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔ اس کے بعد وہ ریڈ کراس کی بسوں میں سوار ہو کر انہیں چوکیوں اور وہاں سے ان کے گھروں تک لے جائیں گے۔