(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ ماہ "طوفان ال اقصیٰ ” آپریشن کے آغاز کے بعد فلسطینی مزاحمتی طاقتوں کے ہاتھوں غاصب صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 392 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےفوجی ریڈیو نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہےکہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سےاسرائیل کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک مزاحمت کے ہاتھوں غزہ میں براہ راست لڑائی میں اسرائیلی فوج کے 27 فل جنرل سمیت 72 اعلیٰ افسران مارے گئے۔
رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہےکہ”اسرائیلی فوج کے افسران کی یہ تعداد اسرائیل کی تاریخ میں ناقابل تصور ہے، 1973 میں لڑی جانے والی یوم کپور جنگ میں بھی اسرائیلی فوج کے اعلیٰ افسران کا اتنا نقصان نہیں ہوا تھا۔