• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس اورصیہونی ریاست کے درمیان عارضی جنگ بندی کا آغازہوگیا

حماس اور اسرائیل کی جانب سے یرغمالیوں کو گروپ کی صورت میں رہا کیا جائے گا اور روزانہ امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی

جمعہ 24-11-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس اورصیہونی ریاست کے درمیان عارضی جنگ بندی کا آغازہوگیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غزہ  میں اسرائیل کےہاتھوں  45دن تک جاری رہنےوالےقتل  عام کےبعدآخرکارحماس  اورغیرقانونی  صیہونی ریاست اسرائیل کےدرمیان عارضی  جنگ بندی کاآغاز ہوگیا۔

دونوں فریقین کےدرمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا باقاعدہ  آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز  یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے ایندھن کے 2 اور گیس کا ایک ٹینکر غزہ میں داخل ہوگیا جبکہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پروازیں بند ہو گئی ہیں۔

معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کی جانب سے یرغمالیوں کو گروپ کی صورت میں رہا کیا جائے گا اور غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں غزہ جنگ بندی مانیٹر کرنے کیلئے آپریشنز روم قائم کیا گیا ہے، قطر عارضی جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے اسرائیلی فوج اور حماس سے براہ راست رابطے میں ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل 150 خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسیطنی شہید اور 7ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جبکہ 36 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کہتے ہیں غزہ میں اب تک 335 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور صرف 72 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی مزید 33 گاڑیاں تباہ کیں۔

Tags: جنگ بندیحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.