(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسلم حکمران غزہ میں بچوں کے قتل عام پر خاموش ہیں، اسرائیل کی وجہ سے غزہ قبرستان بن چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں فیصل مسجد کے سامنے غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ بےحس مسلم حکمران غزہ میں بچوں کے قتل عام پر خاموش ہیں، اسرائیل کی وجہ سے غزہ قبرستان بن چکا ہے، چاہتے ہیں قاتلوں اور ظالموں کو اس دنیا میں سزا ملے۔
انھوں نےاواآئی سی کےاجلاس پرتنقیدکرتےہوئےکہا کہ غزہ کے حوالے سے اسلامی سربراہی کانفرنس میں صرف قرار دادوں پر اکتفا کیا گیا، دو ریاستی حل کی تجویز دینے والوں کے پاس فلسطینی عوام کا مینڈیٹ نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عارضی جنگ بندی حماس کی اعصابی فتح اور اسرائیل کی شکست ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین کاز کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، غزہ کے حوالے سے مسلم حکمران بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔