• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کے ہاتھوں نہتے شہریوں کا  قتل عام ناقابل قبول ہے، سکریٹری جنرل یو این

پناہ گاہوں پر بمباری سنگین جرم ہے جس میں غزہ میں ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید اور 30 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

پیر 20-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج کے ہاتھوں نہتے شہریوں کا  قتل عام ناقابل قبول ہے، سکریٹری جنرل یو این
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکریٹری  اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ میں  صیہونی فوج کے ہاتھوں  مارے  جانے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ، نہتے  شہریوں کی ہلاکت ر ناقابل قبول” ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے گذشتہ روز غزہ میں 24 گھنٹے سے بھی کم  وقت میں ’اونروا‘ کے دو اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  اسرائیلی فوج کی اسکولوں میں موجود بے گھر افراد پر بمباری  سنگین جرائم میں سے ایک ہے جس میں  ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید اور 30 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں اقوا متحدہ کے سکریٹری جنرل  انتونیو  گوتیریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی عمارتوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور ان پر حملے نہ کیے جائیں اور انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ سے شہریوں کی ہلاکتوں کی ہولناک تعداد ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔ یاد رہے کہ درجنوں فلسطینی، جن میں سے اکثر خواتین اور بچے ہیں، غزہ میں اقوام متحدہ کی تنصیبات میں پناہ لینے کے دوران اسرائیلی بمباری سے شہید  اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ دنوں میں تشدد کی سطح ناقابلِ فہم ہے۔

اسکولوں پر حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد اور ایک ہسپتال "ڈیتھ زون” میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ولکر ترک نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جو ہولناک واقعات رونما ہوئے ہیں وہ تصور سے باہر ہیں۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہشہیدصیہونیغزہفلسطینیگوتیریس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.