• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی فوج کی پناہ گاہ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید  

غزہ پر وحشیانہ بمباری میں اب تک 5 ہزار بچوں اور 3500 خواتین سمیت 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

ہفتہ 18-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی فوج کی پناہ گاہ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے پناہ گاہ قرار دیئے  جانے والے اسکول پر نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی  جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے رات گئے  غزہ کے سرحدی علاقے خان یونس  میں اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گاہ قرار دیئے جانے والے الفلاح اسکول پر اس وقت بمباری کردی جب وہاں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد پناہ لئے ہوئے تھی۔

بمباری سے اسکول میں موجود خواتین او ر بچوں سمیت 26 شہری شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بڑٰ تعداد شدید زخمیوں کی ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے جاری غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اب تک پانچ ہزار بچوں اور ساڑھے تین ہزار خواتین سمیت 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 مسلسل جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بتایا گیا ہے کہ اب تک  شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے  جن کے لیے علاج معالجے کی کوئی سہولت غزہ میں باقی نہیں رہنی دی گئی کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہسپتال مسمار کیے جا چکے ہیں۔

غزہ حکومت نے اس سے پہلے جنگی شدت کے دوران یہ اعداد و شمار باضابطہ جاری نہیں کیے تھے۔ جنگی شدت کے دنوں میں مسلسل بمباری کے نتیجے میں لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا بھی بہت مشکل رہا۔

Tags: اسرائیلیخان یونسشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.