(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تباہ کی گئیں گاڑیوں میں ٹینک ، ٹروپ کیریئرز اور بلڈوزر شامل تھے جنہیں ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور عمارتوں میں چھپے ہوئے پیدل دستوں کے گروہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے چار روز کے دوران صیہونی دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
ابو عبیدہ نے بتایا ہے کہ بریگیڈ کے جانبازوں نے 4 دن کے اندر غاصب صیہونی فوج کی 62 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچانے اور تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے 3 دن پہلے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران کم از کم 9 فوجی ہلاک ہوئے۔
یہ گاڑیاں ٹینکوں، ٹروپ کیریئرز اور بلڈوزر پر مشتمل تھیں۔ انہیں ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور عمارتوں میں چھپے ہوئے پیدل دستوں کے گروہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ خیز آلات، درمیانے درجے کے ہتھیاروں اور اسنائپر ہتھیاروں کے ساتھ کیے گئے حملوں میں درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
القسام کے ارکان نے جمعرات کی صبح شمال مغربی لاہیا میں اینٹی آرمر گولوں سے دو فوجی جیپوں کو تباہ کیا، انہوں نے نشاندہی کی کہ اسی دن القسام کے ارکان بیت حانون میں ایک اپارٹمنٹ کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے جس میں خصوصی اسرائیلی فوجی جمع تھے۔
انہیں اینٹی پرسنل گولوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ مزاحمت کاروں نے تل ابیب اور عسقلان پر راکٹ دغے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں فلسطینی مزاحمت کار قابض افواج کواس کے فوجیوں اور افسران کی جانوں میں بھاری نقصان پہنچانے اور اس کی گاڑیوں کو تباہ کرنے میں مصروف ہے وہیں دشمن فوج کی فورسز بچوں، خواتین سمیت عام شہریوں کو ان کے گھروں میں محصور کرنے میں مصروف ہے۔