(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یرغمالیوں میں سے ایک کو آئی سی یو لایا گیا اور صحت یابی کے بعد دوبارہ حراستی مقام منتقل کردیا گیا۔ حراست کے مقام کے اطراف میں مسلسل بمباری کی وجہ سے اس یرغمالی کی خوف و ہراس کی وجہ سے موت ہوگئی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے یرغمالیوں کو اسپتال میں رکھے جانے کے حوالے سے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انھوں نے اعلان کیا ہے کہ یرغمالیوں کو ہسپتالوں میں نہیں رکھا جا رہا ہے بلکہ ان میں سے کچھ کو ان کی حالت کی سنگینی کے پیش نظر علاج کے لیے نگہداشت کے مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی فوج کے ترجمان کے ہسپتالوں میں قیدیوں کی موجودگی کے بارے می مسلسل جھوٹ بول رہےہیں ، ہم نے ان میں سے کئی کو علاج کے لیے نگہداشت کے مراکز میں منتقل کیا ہے۔
القسام نے مزید کہا کہ ان میں سے ایک کو آئی سی یو لایا گیا اور صحت یابی کے بعد دوبارہ حراستی مقام منتقل کردیا گیا۔ حراست کے مقام کے اطراف میں مسلسل بمباری کی وجہ سے اس یرغمالی کی خوف و ہراس کی وجہ سے موت ہوگئی۔
غزہ میں اسرائیل اور مسلح فلسطینی گروپوں کے درمیان جنگ آج ہفتے کو 43 ویں روز بھی جاری ہے۔ غزہ کی پٹی کے شہریوں کے مصائب کو دور کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ غزہ کی 23 لاکھ آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔