(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کے شہری سنگین صورتحال کا شکار ہیں افوری اقدامات نہیں کئے گئے تو انسانی بحران قابو سے باہر ہوجائے گا۔
اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے اپنے بیان میں غزہ کی حالیہ صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں شہری انتہائی دشوار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ نے غیر قانونی صیہونی ریاست پر غزہ میں کریم ابو سالم گزرگاہ کھولنے پر زور دیتے ہوئے کاہ ہے کہ کراسنگ کھولنا ناگزیر ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کیلئے مختص کیے گئے 10 پوائنٹ میں سے ایک کریم ابو سالم کراسنگ کو کھول کر امداد کو غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ہونے سے پہلے 60 فیصد ٹرک سامان لے کر غزہ میں اسی کراسنگ سے جاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصر کے بارڈر سے رفاح راہداری کے ذریعے امداد صرف پیدل ہی جاسکتی ہے کیونکہ اسے پیدل چلنے والوں کیلئے ہی بنایا گیا ہے اسی وجہ سے ٹرک کے جانے کی گنجائش نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ نے مزید زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقل مکانی کرنے والوں کیلئے مزید محفوظ مقام بنانے چاہئیں۔