(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت مسلسل 40ویں روز بھی جاری ، لبنان میں حزب اللہ کی طرف سے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر "اسرائیل میں ” شمالی محاذ پر بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار معاریف نے لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے جس کو شمالی محاذ کے نام سے جانا جاتا ہے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ
لبنان-فلسطینی مقبوضہ سرحدوں پر فوجی پیشرفت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جہاں حزب اللہ کی جانب سے مسلسل اسرائیل کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں حماس کو مکمل طورپر ختم کرنےاورمغویوں کی بازیابی کیلئے اپنی ساری توانائی اور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں حزب اللہ کی جانب سے مسلسل حملے اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرناک ہیں، جبکہ شمال کے دسیوں ہزار باشندوں کے لیے ایک انتہائی تشویشناک پریشانی بن رہی ہے، جن کے لیے حزب اللہ کا سامنا ایک حقیقی خطرہ ہے”،
اخبار نے مزید کہا "اسرائیل” "فی الحال تو ان خطرات سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے تاہم یہ سلسلہ اگر جاری رہا تو اسرائیل کو روکنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، خاص طور پر دسیوں ہزار میزائلوں، راکٹوں، ٹینک شکن میزائلوں، اور مختلف قسم کے ڈرونز جو مسلسل اسرائیل کی جانب داغے جارہے ہیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ "، لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے حوالے سے یہ بات قابل غور ہے کہ شمالی محاذ کے بارے میں اسرائیلی کی تشویش بڑھ رہی ہے، کیونکہ غزہ کی حمایت میں حزب اللہ کی کارروائیاں جاری ہیں ۔