• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نگراں وزیراعظم پاکستان کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قابض صیہونی فوجوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام و نسل کشی پر اظہار افسوس کیا۔

ہفتہ 11-11-2023
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
نگراں وزیراعظم پاکستان کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نگران وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ سعودی عرب کے دورے پر موجود نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

فلسطینی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قابض صیہونی فوجوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام و نسل کشی پر اظہار افسوس کیا۔

نگران وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا۔ صدر محمود عباس نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پرہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اجلاس میں شرکت کریں گے۔ غزہ کی خطرناک صورتحال پر غور کیلئے آج ریاض میں عرب سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Tags: اسرائیلیانوار الحق کاکڑصیہونیغزہفلسطینیمحمود عباسنگراں وزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.