(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کے اسپتالوں کو دانستہ نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے پاس ایندھن ختم ہوچکا ہے اسپتال تباہ ہوگئےہیں 25 ہزار سے زائد زخمی و مریض موت سے چند لمحات دور ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کے سربراہ کے ڈاکٹر محمد ابوسلمیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صیہونی فوج کے سنگین جرائم کےنتیجے میں تباہ ہونے والے اسپتالوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج کی بمباری کے باعث اسپتال میں تمام سرجیکل آپریشنز رک چکے ہیں اور ہم موت سے چند لمحات کی دوری پر ہیں۔
الشفا اسپتال کے اطراف ہر شخص کو اسرائیلی طیارے اور اسنائپرز نشانہ بنا رہے ہیں، ہم زخمیوں کو اٹھانےکے لیے اسپتال سے باہربھی نہیں جا سکتے۔
ڈائریکٹرالشفا اسپتال نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم موت سےصرف چند لمحات دور ہیں، دنیا ہمیں مرتے ہوئے دیکھ رہی ہے اور الشفا اسپتال کی نرسری میں بچے اور آئی سی یو میں مریض بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ رہے ہیں۔