• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کے مزید 16 ٹینک تباہ، مجموعی تعداد 136 ہوگئی

گذشتہ روز مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا، مجاھدین صیہونی دراندازی کا پوری قوت اور بہادری سے مقابلہ کررہےہیں۔

جمعرات 09-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کے مزید 16 ٹینک تباہ، مجموعی تعداد 136 ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں  گذشتہ روز ایک سپاہی ہلاک اور چار زخمی ہوئے تاہم مزاحمتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کو ہونے والا جانی اور مالی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جو بتایا جارہا ہے۔

معمولی رینج کے راکٹوں سے لیس فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ میں اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کے دعوے کو خاک میں ملادیا ، حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں گذشتہ روز مزید 16 ٹینک تباہ کردیئے گئے جس کے بعد صیہونی ریاست کی فوج کو گذشتہ 27 اکتوبر کے آغاز سے لے کر اب تک ٹینک، عملہ بردار گاڑیوں اور بلڈوزر سمیت تباہ ہونے والی صہیونی گاڑیوں کی تعداد بڑھ کر 136 ہو گئی ہے جبکہ  ایک ہزار کے قریب فوجی ہلاک کئے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسلامی تحریک مزاحمت  حماس  کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بدھ کی صبح سے الیاسین راکٹوں کی مدد سے صیہونی قابض فوج کے 16 ٹینکوں اور جدید ترین جنگی گاڑیوں کو بتاہ کردیا۔

القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مجاھدین صیہونی دراندازی کا پوری قوت اور بہادری سے مقابلہ کررہےہیں۔

گذشتہ روز مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا اور القسام کے مجاھدین نے دشمن کے 16 ٹٰینک تباہ کردیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے گذشتہ روز ایک فوجی کے ہلاک اور دیگر چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تاہم حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج دنیا کے سامنے ناقابل تسخیر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتی تھی آج یہ دعویٰ خاک میں مل گیا ہے اس لئے حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصان  کی صحیح تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی جارہی ہیں۔

Tags: اسرائیلیٹینکحماسغزہفلسطینیمرکاوامزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.