• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

امریکہ غزہ پر جارحیت بند کرے: فلسطین فاؤنڈیشن کوئٹہ پریس کانفرنس

عوام اپنے گھروں سمیت محلوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں اور یکجہتی فلسطین مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔

جمعرات 09-11-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
امریکہ غزہ پر جارحیت بند کرے: فلسطین فاؤنڈیشن کوئٹہ پریس کانفرنس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاونڈیشن پاکستان کوئٹہ چیپٹر کے زیر اہتمام بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ آلُ پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ غزہ پر جارحیت کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے اور اسرائیل امریکہ کا آلہ کار ہے۔

پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مقصود ڈومکی، جماعت اسلامی کے حافظ نور علی،پی ٹی آئی رہنما عالم کاکڑ، گرین پاکستان پارٹی کے عبد الھادی کاکڑ، جمعیت علماء اسلام کے مفتی سعید سمیت علامہ جمعہ اسدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ امریکہ کو چاہئیے کہ غزہ پر فی الفور جارحیت کو بند کرے ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے عرب اور اسلامی دنیا کی حکومتوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عرب و اسلامی ممالک کی حکومتیں غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور جو مسلمان ممالک اسرائیل کو تیل اور گیس فراہم کر رہے ہیں وہ فی الفور تیل اور گیس کی سپلائی بند کردیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ بہت بڑی قربانی ایک بہت بڑے ہدف اور مقصد کے لئے دے رہے ہیں اور ان قربانیوں کا نتیجہ بھی ایک بڑے مقصد کے ساتھ حاصل ہو گا اور آزادی فلسطین و القدس ان قربانیوں کا ہدف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں ۔ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں کی عمارتوں سمیت محلوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں اور یکجہتی فلسطین مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے غزہ میں امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Tags: اسرائیلیشہیدغزہفلسطین فاؤنڈیشنفلسطینیمقبوضہمقصود ڈومکی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.