(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کے حوالے سے ہم کوئی دھمکی قبول نہیں کریں گے، حماس پر پابندی یہ امریکا کا یک طرفہ اقدام ہوگا جس کی کوئی حیثیت نہیں۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
حزب اختلاف کے رکن کی جانب سے گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان میں حماس کے غیر ملکی سپورٹرز پر پابندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد پر ملائیشین حکومت کے مؤقف دریافت کئے جانے پر اپنے تفصیلی جواب میں وزیراعظم نور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا متفقہ طور پر فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم حماس پر کسی پابندی یا سزا کیلئے تیار نہیں ہیں یہ ناقابل قبول ہے ہم کوئی بھی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کا یک طرفہ اقدام ہوگا جس کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ بطور رکن ہم صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی پاسداری کرنے کے پابند ہیں۔