• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکز فلسطین کیمپ کا آغاز ہو گیا

کیمپ کا مقصد شہریوں کو مسئلہ فلسطین سے متعلق تازہ ترین خبروں سے آگہی دینا اور غزہ پر حالیہ امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہے۔

جمعرات 09-11-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکز فلسطین کیمپ کا آغاز ہو گیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کراچی میں نمائش بس اسٹاپ کے مقامُ پر پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ قائم کر دیا ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز فلسطین کیمپ کا مقصد شہریوں کو مسئلہ فلسطین سے متعلق تازہ ترین خبروں سے آگہی دینا اور غزہ پر حالیہ امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ پر محفل مشاعرہ، ٹی وی ٹاک شو، تھیٹر اور فنانی سے متعلق مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مرکز فلسطین کیمپ پر زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

مرکز فلسطین کیمپ کی افتتاحی تقریب بدھ کی شب کو ہوئی جس میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی، محمد حسین محنتی، متحدہ قومی موومنٹ کے محفوظ یار خان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ باقرزیدی، علامہ مختارامامی، علی حسین نقوی،عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری،پاکستان مسلم لیگ ن کے پیر اظہر علی ہمدانی، پپاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشاہی،معروف مذہبی اسکالر مفتی شہریار داؤد، علامہ صادق رضا تقوی، پیر معاذ علی نظامی، جمیعت اہل حدیث سے مفتی مرتضیٰ رحمانی،پاکستان سکھ یوتھ کونسل کے چیئرمین مگن سنگھ، سماجی رہنما آغا شیرازی، عابدہ آغا، ابراھیم بسمل، عباس کشمیری سمیت دیگر نے شرکت کی اور افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

سیاسی و مذہبی قائدین نے دستخطی مہم میں حصہ لیا اور بعد ازاں عوام میں فلسطینی جھنڈے بھی تقسیم کئے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطین فاؤنڈیشنفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.