(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں رہنماؤں نے غزہ میں حملوں میں وقفوں کے امکان پر بات کی تاہم اس حوالے سے کوئی حمتی بات طے نہیں ہوسکی۔
وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ صدر جوبائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں حملوں میں وقفوں کے امکان پر بات کی تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر گذشتہ 32 روز سے جاری صیہونی وحشیانہ بمباری میں اب تک تقریبا پانچ ہزار کےقریب بچوں سمیت 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ، 26 ہزار سے زائد زخمی اور پانچ ہزار سے زائد لاپتہ جبکہ دولاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔