(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے موقع پر حماس کی جانب سے 241 شہریوں کی رہائی تک عارضی جنگ بندی کا امکان رد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے دورہ میں کوئی بڑی پیشرفت نہ ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ کی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی محصور آبادی میں امداد تقسیم کیلئے جنگ بندی پر گفتگو کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کے موقع پر حماس کی جانب سے 241 شہریوں کی رہائی تک عارضی جنگ بندی کا امکان رد کر دیا۔ بلنکن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ میں جاری کارروائیوں کے دوران معصوم شہریوں کے تحفظ پر زور دیا گیا۔