(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک بٹالین چار سے چھ کمپنیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور ان میں تقریباً ایک ہزار فوجی شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ محدود دائرہ کار اور مدت کے آزادانہ آپریشن کر سکتے ہیں اور عام طور پر بٹالین کو لیفٹیننٹ کرنل کی طرف سے کمانڈ کیا جاتا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین پر غیر قانونی قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی اسلامی مزاحمتی تحریک حما س کے عسکری ونگ شہید عزالدین اقسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انھوں نے صیہونی ریاست کے خلاف غیر معمولی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے 48 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کی ایک بٹالین کو تباہ کردیا ہے۔
ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ آپریشن ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ کے ستائیسویں دن ان کے جنگجو کئی محاذوں پر اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ القسام بریگیڈ اسرائیلی فوج کی ایک بٹالین کو تباہ کرنے میں کامیاب رہا، جانبازجمعرات کو 6 ٹینک، دو فوجی گاڑیاں اور ایک بلڈوزر کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے ۔
ابو عبیدہ نے بتایا کہ القسام قابض افواج کے خلاف اپنی دفاعی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے قابض افواج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ ہم قابض فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی کارروائیوں کو مشکل سے شمار کر سکتے ہیں۔ ہلاک ہونے والے قابض فوجیوں کی تعداد قابض فوجی قیادت کے اعلانات سے کہیں زیادہ ہے۔ ابو عبیدہ نے وضاحت کی کہ اسرائیل کی بکتر بند گاڑی ’’ ٹائیگر‘‘ القسام بریگیڈ کے میزائلوں کے پہلے حملے میں ہی تباہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ ایک بٹالین چار سے چھ کمپنیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور ان میں تقریباً ایک ہزار فوجی شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ محدود دائرہ کار اور مدت کے آزادانہ آپریشن کر سکتے ہیں اور عام طور پر بٹالین کو لیفٹیننٹ کرنل کی طرف سے کمانڈ کیا جاتا ہے۔