(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے کم سے کم چار اسپتالوں کو پر بمباری کی جس میں سیکڑوں افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ہے جبکہ غزہ کا واحد بجلی گھر بھی تباہ کردیا۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ روز ساڑھ چھ بجے غزہ میں ہر طرح کا موصالاتی نظام بند کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی اس کی فوج غزہ پر بڑے پیمانے پر زمینی حملے کی تیاری کرچکی ہے اور آج رات کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف زمینی حملہ کیا جائےگا۔
صیہونی فورسز نے شام سات بجے غزہ پر فضا ،زمین اور سمندر سے بمباری شروع کی جس کی شدت آج تک کے تمام حملوں سے کئی گناہ بتائی جارہی ہے،اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایک رات میں ایک اندازے کے مطابق غزہ کے ہر حصے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد بم گرائے ، جبکہ خاص طورپر اسپتالوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا گیا ۔
رات کو گیارے بجے کے قریب اسرائیلی فوج نے درجنوں ٹیکنوں کے ہمراہ غزہ پر حملہ کیا جس کا حماس کے جانبازوں نے دندان شکن جواب دیا جس میں کم سے کم 30 اسرائیلی ٹینکوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔